نیب ترامیم:کیاقائم مقام صدرآرڈیننس پاس کرسکتا ہے ؟اسلام آبادہائیکورٹ

نیب ترامیم:کیاقائم مقام صدرآرڈیننس  پاس کرسکتا ہے ؟اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 کے خلاف دائر درخواست پررجسٹرار آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل و دیگر فریقین کوجواب کیلئے نوٹسز جاری کردیئے اورصدارتی آرڈیننسزسے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کو دیکھنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا14 دن سے زائد ریمانڈ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قانونی منشا کے خلاف ہے ،چیف جسٹس نے کہا اہم سوال یہ ہے کہ کیا قائم مقام صدر آرڈیننس پاس کرسکتا ہے یا نہیں؟بعدازاں سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں