بنگلہ دیش : جماعت اسلامی کو دہشتگرد قرار دیکر پابندی عائد

بنگلہ دیش : جماعت اسلامی کو دہشتگرد قرار دیکر پابندی عائد

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم پر پابندی عائد کردی گئی، حسینہ واجد حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔

جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا، جماعت پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی۔یاد رہے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف پچھلے ماہ طلبا نے احتجاج کیا تھا، مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ۔پولیس نے کریک ڈاؤن میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں