ٹیکسلا :بجلی کابھاری بل ادانہ ہونے پر دو بچوں کا باپ پنکھے سے لٹک گیا

ٹیکسلا :بجلی کابھاری بل ادانہ ہونے  پر دو بچوں کا باپ پنکھے سے لٹک گیا

ٹیکسلا (این این آئی)تھانہ ٹیکسلا کی حدود ڈھوک سادو میں بجلی کا بھاری بل ادا نہ ہونے پر دو بچوں کے باپ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ملک طاہر چار ماہ سے بے روزگار تھا اور بجلی کے بل کی مقررہ تاریخ گزر جانے سے پریشان تھا۔ بل ادا نہ کرنے پر اسکی بھائیوں سے بحث ہوگئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود کو کمرے میں بند کر کے اپنی جان لے لی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں