نواب ٹائون :پب جی گیم کھیلتے نوجوان گولی چلنے سے جاں بحق

 نواب ٹائون :پب جی گیم کھیلتے  نوجوان گولی چلنے سے جاں بحق

لاہور(کرائم سیل)پب جی گیم ایک اور جان لے گئی۔ نواب ٹائون کے علاقہ میں پب جی کھیلتے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا رہائشی یحیی خورشید پب جی گیم کا شوقین تھا۔ وہ والد کاپستول اٹھاکر اپنے کمرے میں لے گیا اور گیم کھیلتے پستول اچانک چلنے سے زندگی ہارگیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں