ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرکی بجلی کی تقسیم کارکمپنیزکی نجکاری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پاورڈویژن کا کہنا ہے ملک بھرکی بجلی کی تقسیم کارکمپنیزکی نجکاری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پاور ڈویژن کے مطابق پہلے مرحلے میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی نجکاری ہوگی۔پاورڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی( پیسکو) سمیت دیگر کمپنیز کی نجکاری دوسرے مرحلے میں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے ۔ پاور سیکٹر کی بارہ تنظیموں کی نجکاری سے متعلق بھی ہدایات جاری کر دی گئیں۔