ڈرائیونگ لائسنس تجدید تاخیر سے کرانے پر جرمانہ بڑھا کر 2ہزار کردیاگیا
لاہور( این این آئی) ڈرائیونگ لائسنس تجدید تاخیر سے کرانے پر جرمانہ 375 سے بڑھا کر 2ہزار کردیاگیا۔
جرمانے میں اضافے سے شہری لائسنس کی تجدید کرانے سے کترانے لگے جبکہ جرمانوں کی وصولی نئے ریٹس پر کی جائے یا پرانے پر اس حوالے سے ٹریفک ہیڈ کوارٹر نے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے تجاویزمانگ لی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جنوری سے اطلاق کے بعد گزشتہ برسوں کا جرمانہ بھی 2ہزار وصول کیا جانے لگا ہے ،گزشتہ برسوں کے جرمانوں کی وصولی پر رائے کے لئے سمری بھجوا دی گئی۔