چودھری بابر وحید بلامقابلہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب
لاہور(کورٹ رپورٹر)چودھری بابر وحید کو بلامقابلہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور افضل راؤ کو بلامقابلہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب کرلیا گیا۔
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کے انتخاب کیلئے پنجاب بار کونسل کے ارکان کا اجلاس گزشتہ روز ہوا ،جس میں چودھری بابر وحید کو بلامقابلہ وائس چیئرمین اور افضل راؤ کوبلامقابلہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب کرلیا گیا ۔چودھری بابر وحید نے کہاکہ وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے تاریخی اقدامات کروں گا ۔نومنتخب عہدیداروں کو سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ احسن بھون سمیت دیگر وکلا نے مبارکباد دی اور پھول پیش کئے ۔