بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ
راولپنڈی (دنیا نیوز)بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے انکے وکلاء نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، اے ٹی سی کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق نے سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلا سلمان صفدر، حسنین مرتضیٰ سنبل، راجہ متین انجم اور فیصل ملک پیش ہوئے ، پراسیکیوشن کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہد پیش ہوئے ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔