شریعت کورٹ کے فیصلوں کیخلاف دائر اپیلوں کی سپریم کورٹ اپیلٹ بینچ میں آ ج سے سماعت

شریعت کورٹ کے فیصلوں کیخلاف  دائر اپیلوں کی سپریم کورٹ اپیلٹ  بینچ میں آ ج سے سماعت

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں شریعت کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دائر شریعت اپیلٹ اپیلوں کی سماعت کے لیے بینچ مقرر، بینچ آج سے کئی اہم ترین شریعت پٹیشنز کی سماعت کرے گا ۔

یہ اپیلیں کئی سال پہلے دائر کی گئی تھیں مگر بینچ کی تشکیل نہ ہونے کی وجہ سے ان کی سماعت نہ ہو سکی ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں شریعت اپیلٹ بینچ تشکیل دیا گیا ہے ،بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس شاہد بلال حسن،ڈاکٹر خالد مسعود، ڈاکٹر قبلہ ایازشامل ہیں۔آج سے آٹھ اگست تک پانچ رکنی لارجر شریعت اپیلٹ بینچ 20 مقدمات سنے گا۔35سال پرانی شریعت اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں جبکہ الیکٹورل نظام کے غیر اسلامی ہونے بارے 1989 کی ایک اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں