اسحاق ڈار او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے آج جدہ روانہ ہونگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے آج جدہ روانہ ہوں گے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سعودی عرب میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ او آئی سی کا اجلاس فلسطین کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے ۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے اجلاس میں فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔