پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی بن گئی :فضل الرحمن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی بن گئی۔
کمیٹی جانے اور اس کا کام جانے ،حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن ترمیمی ایکٹ پر تحفظات ہیں،انہوں نے کہا کہ خدا کا خوف کریں ملک میں الیکشن ہو رہے ہیں کہ نہیں اور یہ سوال آپ مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں، حکومت کی جانب سے جو الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا گیا ہے اس پر ہمیں تحفظات ہیں،درست طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سیاست میں مفاہمت کے راستے کو کبھی نہیں چھوڑنا چا ہئے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاست میں شدت پسندی اختیار کریں گے تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں لیکن اتنے بھی برے نہیں ہیں کہ انہیں ٹھیک نہ کیا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو کسی ایک پوائنٹ پر اکٹھا ہونا ہوگا۔