نویں کے نتائج کا اعلان :لڑکیاں بازی لے گئیں،ایک لاکھ 59ہزارامیدوار فیل

نویں کے نتائج کا اعلان :لڑکیاں بازی لے گئیں،ایک لاکھ 59ہزارامیدوار فیل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر، نامہ نگار ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے نویں جماعت امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا،ایک لاکھ59ہزار سے زائد امیدوار فیل ہو گئے ،کامیابی کا تناسب بھی گزشتہ سال کی نسبت کم ہوکر 44.54فیصدپرآگیا ۔

امتحانات میں سب سے زیادہ نور الہدیٰ0 نے 555میں سے 552 نمبر لیے ۔لاہور بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت امتحانات میں 2لاکھ86ہزار969امیدواروں نے امتحانات دئیے ،ایک لاکھ 59ہزار سے زائد امیدوار فیل ہوگئے کامیابی کا تناسب گزشتہ سال کی نسبت پانچ فیصد سے کم ہوکر44.54فیصد پرآگیا۔اس سال بھی لڑکیاں لڑکوں سے بازی لے گئیں،لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب52.97فیصد رہا جبکہ محض 35فیصد لڑکے ہی کامیاب ہوسکے ۔سیکرٹری لاہور تعلیمی بورڈ بشریٰ بی بی کا کہناتھا ویب سائٹ بھی فعال ہے طلبا باآسانی نتائج معلوم کرسکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں