سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی بازیابی کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 16اگست کو جواب طلب

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی بازیابی کی  درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت  سے 16اگست کو جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نعیم احمد یاسین کی بازیابی کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 16اگست کو جواب طلب کرلیا۔۔۔

مغوی کی بیوی سحرش بہرام نے موقف اپنایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے 29 جولائی کو گھر پر ریڈ کیا،درخواست گزار اور فیملی ممبران کے شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈز، فون قبضہ میں لے لئے ،سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے ، اہلکار درخواست گزار کے شوہر کو اٹھا کر لے گئے ہیں، شوہر نعیم احمد یاسین کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، عدالت درخواست گزار کے شوہر کی بازیابی کا حکم دے ،عدالت اغوا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں