پنجاب میں سیکرٹریز سمیت 15افسروں کے تقرر و تبادلے

پنجاب میں سیکرٹریز سمیت  15افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے 15 افسروں کے تقرر وتبادلے کر دئیے ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان کو چار ماہ کی چھٹی کی منظوری مل گئی۔

دوران چھٹی سیکرٹری صحت کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت،علی جان سے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا عہدہ بھی واپس لے لیا گیا۔21 گریڈ کے افسر کو او اسی ڈی کرکے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ثاقب عقیل کو سیکرٹری لائیو سٹاک ،مسعود انور کو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا۔تقرری کے منتظر عظمت محمود کو سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔سیکرٹری بیت المال اقبال حسین کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت۔اقبال حسین 121 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کی ٹریننگ پر جائیں گے ۔او ایس ڈی جاوید اختر محمود کو بطور سیکریٹری بیت المال تعیناتی مل گئی۔ظہور حسین کو ممبر جوڈیشل 3 تعینات کر دیا گیا۔محمد خان رانجھا کو سیکرٹری آرکائیو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اورجہانزیب کو کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔قائم مقام کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت،سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔او ایس ڈی شوزب سعید کو ڈی جی پنجاب انکروچمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اورنادیہ ثاقب کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر تعینات کر دیا گیا۔او ایس ڈی محمد علی کو کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن تعیناتی مل گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں