ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جس میں کسی کو حبس بیجا میں نہ رکھا جائے :عارف علوی
کراچی(دنیا نیوز)سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جس میں کسی کو حبس بے جا میں نہ رکھا جائے ۔
سابق صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جیسا قائداعظمؒ چاہتے تھے ، پاکستان کیلئے بہت لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، یہ ہمارا پیارا وطن ہے ، میں اس کیلئے قربانی دوں گا، میری دعا ہے پاکستان بہت ترقی کرے ۔تقریب کے اختتام پر سکول کے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔