قومی اسمبلی کے گریڈ ایک تا 20 کے 250 ملازمین کی ترقی
اسلام آباد (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں مدتوں سے منتظر ملازمین کی سن لی گئی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پہلی بار میرٹ پر ترقیاں دیدی گئیں۔
قومی اسمبلی کے گریڈ ایک سے 20 تک کے 250سے زائد ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کورسز کے باوجود ملازمین کئی سال ترقیوں کے منتظر رہے ، ملازمین میرٹ پر ترقیاں ملنے پر خوشی سے نہال ہوگئے اور سپیکر سے اظہار تشکر کیا۔