ارشد ندیم کو ملنے والی گاڑی کا نمبر پی اے کے 92.97

ارشد ندیم کو ملنے والی گاڑی  کا نمبر پی اے کے 92.97

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو تحفے میں دی جانے والی کار کو سپیشل نمبر پی اے کے 92.97لگایا گیا ہے ۔

ارشد ندیم کی جانب سے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر جیولین تھرو کی گئی تھی ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ہیروز کو عزت ایسے دی جاتی ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں انہوں نے کہا مریم بی بی خود چل کر ارشد ندیم کے گھر گئیں ، اسے انعام کی رقم کے ساتھ ساتھ گاڑی بھی گفٹ کی جسکا نمبر 92.97 ہے ۔انہوں نے کہا اس شخصیت پرست گروہ میں سے کوئی ارشد ندیم کے پاس پہنچا؟ یا ان کی حکومت نے کسی انعام کا اعلان کیا؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں