فیض حمید کیخلاف کارروائی کو ویلکم کرتا ہوں ، گورنر پنجاب

فیض حمید کیخلاف کارروائی کو ویلکم کرتا ہوں ، گورنر پنجاب

نارووال (خبر نگار)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ نام نہاد لیڈر جو ملک پر مسلط ہوا چار سالوں میں اس نے ملک کی بربادی کر دی، جذباتی نعروں سے نوجوان نسل کو حاصل کیا ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کی ذات کا کوئی مسئلہ نہیں مگر آج تک احتساب صرف اور صرف سیاستدانوں کا ہی ہوا ہے ۔میں فیض حمید کے خلاف جو کارروائی کی ہے اس کو ویلکم کرتا ہوں کہ جو لوگ فوج پر تنقید کرتے تھے اب انکو معلوم ہوگیا ہے کہ فوج نے اپنے جرنیل کو بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے ۔ہاؤسنگ سوسائٹی کا کیس آپ سب کے سامنے ہے ۔کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ بغیر کسی وجہ سے کسی بزنس مین کی فیملی کو اٹھائے اور 50شیئر کی ڈیمانڈ کرے ۔مجھے تو بانی پی ٹی آئی کا وہی انجام لگتا ہے جو انہوں نے پاکستان کا حال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پوچھا جائے پونے چار سال کے لئے ملک کے لئے کیا کیا ہے ؟کوئی آدمی آپ کو سبز باغ دکھاتا ہے تو دیکھا جائے اس کے پاس ہے کیا ؟ کیا اسنے ملک کے لئے کچھ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ مرشد برے حال میں ہے سب رو رہے ہیں یہ سب اس کا کیا ہے ؟ کہتے ہیں جیل کاٹ رہا ہے دیسی گھی ،مٹن، دیسی مرغا منوں کھا گیا ہے ،رات کو خواب آتے ہیں کہ دو ماہ بعد حکومت ختم ہونے والی ہے ،جیل میں بندہ اکیلا ہو ایسے ہی خواب آتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں