پرچون سطح پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ

 پرچون سطح پر دالوں اور گھی  کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(این این آئی)ہول سیل ،رچون سطح پر مختلف دالوں ،درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سفید چنے ،نئے چاول اور درجہ دوم گھی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا (باریک)کا ڈی سی ریٹ275روپے جبکہ پرچون قیمت280روپے مقرر ہے ،تاہم ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا کی قیمت70روپے اضافے سے 345روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پرچون سطح پراس کی 360سے 380روپے کلو تک فروخت جاری ہے ۔کالا چنا (باریک)کی ہول سیل میں ڈی سی قیمت270روپے جبکہ پرچون فروخت کے لئے 280روپے مقرر ہے ،تاہم ہول سیل میں اس کی قیمت میں بھی 70روپے اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 340روپے کلو تک پہنچ گیا ہے اور پرچون سطح پر اس کی 360سے 370روپے فروخت جاری ہے ۔اسی طرح بیسن کی ہول سیل قیمت290جبکہ پرچون سطح پر 300روپے مقرر ہے ، تاہم ہول سیل میں 20روپے اضافے سے اس کی قیمت310روپے کلو تک پہنچ گئی ہے اور پرچون سطح پر 320روپے تک فروخت جاری ہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی کی قیمت 15روپے اضافے سے 515روپے کلوہو گئی ہے اس کی پانچ پیکٹ کی پیٹی 75روپے اضافے سے 2575روپے ہو گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں سفید چند کی قیمت میں 30روپے کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 270روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، مارکیٹ میں نئے چاول کی قیمت میں بھی 10روپے کمی ہوئی ہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی کی ہول سیل فی کلو قیمت 12روپے کمی سے 440روپے ہو گی جبکہ 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت میں 144روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے ہول سیل اور پرچون سطح پر مختلف اشیائے خورونوش کی ڈی سی ریٹ کے مطابق فروخت نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ نکالی جاتی ہے وہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں