مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی،وزیر قانون

مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی  ترمیم نہیں ہو سکتی،وزیر قانون

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا دورانیہ دو ہفتے رکھنے کی تجویز دی تاہم ضرورت پڑنے پر قومی اسمبلی کے نویں اجلاس کے دورانیے میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے ۔اجلاس میں مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے ہفتے بدھ یا جمعرات کو طلب کرنے کی تجویز دی گئی ۔ وزیر قانون اعظم تارڑ نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں،اجلاس میں کہا گیا کہ ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے ، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں