سندھ ہائیکورٹ :سانحہ 12 مئی از سر نو تحقیقات کیس غیر موثر ہونے پر خارج

سندھ ہائیکورٹ :سانحہ 12 مئی از سر نو تحقیقات  کیس غیر موثر ہونے پر خارج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں 12 مئی کی از سر نو تحقیقات کے کیس کی سماعت17 سال گزر جانے کے باوجود از سر نو تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں، عدالت نے درخواست گزار کے انتقال کے باعث غیر موثر ہونے پر درخواست خارج کردی۔

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ایس ایچ او قائد آباد کی جانب سے درخواست گزار اقبال کاظمی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا گیاکہ درخواست گزار اقبال کاظمی 28 مئی  2021 کو انتقال کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقبال کاظمی کی اہلیہ نے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا تھا، جس کی متعلقہ ہسپتال سے بھی تصدیق کی گئی ہے ۔عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔سندھ ہائیکورٹ نے 11 ستمبر 2018 کو تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے سے متعلق فیصلہ سنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں