تاجر دوست سکیم پر دبائو قبول نہیں:کوآرڈینیٹر وزیراعظم

تاجر دوست سکیم پر دبائو قبول نہیں:کوآرڈینیٹر وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا تاجر دوست سکیم پر دباؤ قبول نہیں، ریٹیلیرز کو ہر صورت ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا،کوئی یوٹرن نہیں ہوگا۔

وفاقی حکومت کسی صورت تاجروں کے دباؤ میں نہیں آئے گی،اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں احسان افضل نے کہا ہم مذاکرات سے نہیں بھاگیں گے لیکن تاجروں کے پریشر میں نہیں آئیں گے اور اگر تاجروں کو لگتا ہے ہم غلط کر رہے ہیں تو دوبارہ بیٹھ سکتے ہیں، ہم غلط ہیں تو شواہد سے ثابت کریں،وزیراعظم کو ایف بی آر کی تنظیم نو کرنی ہے ، ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا،76 سال میں ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لاسکے ، یہ ہماری اجتماعی ناکامی ہے ،سکیم سیاست کی نذر نہیں ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں