کارساز حادثہ:ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول،خفیہ رکھ کر عدالت میں جمع کرانے کا فیصلہ

کارساز حادثہ:ملزمہ کی میڈیکل  رپورٹ پولیس کو موصول،خفیہ رکھ کر  عدالت میں جمع کرانے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) کار ساز سروس روڈ پر حادثے کا واقعہ،تفیشی حکام کو ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق موصول ہونے والی میڈیکل رپورٹ کو محفوظ کرلیا گیا ہے ۔ رپورٹ کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدالت میں جمع کرانے سے قبل میڈیکل آفیسر اور ڈاکٹرز رپورٹ کا مکمل جائزہ لیں گے ۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے میڈیکل رپورٹ کو خفیہ رکھ کر عدالت میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں