اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد

اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے اور عوام میں اشتعال پیدا کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتارسابق بیوروکریٹ و کالم نگار اوریا مقبول جان کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ ملزم ضمانت پر رہا ہونے سے کیس پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔ اوریا مقبول جان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انکے مؤکل کو ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر گرفتار کیا۔ ٹویٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جو قانون کے برعکس ہے ،درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔بعدازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں