یونیورسل سروس فنڈ بجٹ 23ارب پہلی سہ ماہی کیلئے 5.5ارب کی منظوری

یونیورسل سروس فنڈ بجٹ 23ارب  پہلی سہ ماہی کیلئے 5.5ارب کی منظوری

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت یونیورسل سروس فنڈ اور اگنائیٹ کے بورڈز اجلاسوں میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔

 یو ایس ایف کمپنی کیلئے مالی سال 2024۔25 کے 23 ارب روپے بجٹ اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے 5.5 ارب روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ سی ای او یو ایس ایف مدثر نوید نے یو ایس ایف کے جاری اور مستقبل کے پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے اگنائٹ کے 44 ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں اگنائٹ کیلئے مالی سال 2024-25 کے 3.960 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں