حضرت مجدد الف ثانیؒ کے عرس پر ناظم الامور نے چادر چڑھائی 75پاکستانی زائرین کی شرکت

 حضرت مجدد الف ثانیؒ کے عرس  پر ناظم الامور نے چادر چڑھائی  75پاکستانی زائرین کی شرکت

اسلام آباد(اے پی پی)سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانیؒ کے 411 ویں سالانہ عرس پر پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد وڑائچ نے مزار پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے چادر چڑھائی اور پھول نچھاور کئے ۔

عرس میں 75 پاکستانی زائرین نے بھی شرکت کی ۔پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق درگاہ آمد پر سجادہ نشین خلیفہ سید صادق رضا اور دیگر نے ناظم الامور سعد وڑائچ اور پاکستانی زائرین کا استقبال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں