ایف بی آر اور تاجروں میں مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم

 ایف بی آر اور تاجروں میں  مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان تاجر دوست سکیم پر مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہو گیا تاہم دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

مذاکرات کے دوران تاجروں نے ایک بار پھر ٹیکس ویلو ایشن ٹیبل مسترد کرتے ہوئے اسے تاجر دشمن اقدام قرار دیا۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ ویلیوایشن ٹیبل ناقابل عمل فارمولا ہے اور ایف بی آر پر واضح کیا کہ ویلیوایشن ٹیبل کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ایف بی آر کو فکس ٹیکس کی تجویز دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایف بی آر سے مذاکرات میں ناکامی پر ہڑتال اور سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں