پوپ فرانسس کاپاکستانی فضائی حدود کا استعمال،خیر سگالی کا پیغام

پوپ فرانسس کاپاکستانی فضائی  حدود کا استعمال،خیر سگالی کا پیغام

لاہور (نیوز رپورٹر )عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا خصوصی طیارہ پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچا ۔

ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس  نے اٹلی سے جکارتہ جاتے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا، پوپ فرانسس نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزر نے پر صدر مملکت اور پاکستانی عوام کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا ۔پوپ فرانسس کا طیارہ تہران سے ہوتا پاکستان کی فضائی حدود کراچی ریجن میں داخل ہوا ۔ایئر ٹریفک کنٹرولر نے خصوصی طیارے کوویلکم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں