اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن ڈویلپمنٹ بینک سے 1.75 ارب ڈالر قرض ملے گا، ذرائع

اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن  ڈویلپمنٹ بینک سے 1.75  ارب ڈالر قرض ملے گا، ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ دنیا) وزارت خزانہ آئی ایم ایف شرائط کیمطابق ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کیلئے انٹرنیشنل ٹریڈ فنانس کارپوریشن، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے تقریباً 1 ارب 75 کروڑ ڈالر قرض ملے گا اور باقاعدہ ان تینوں کمرشل لینڈرز کو درخواست کی جا چکی ہے جس کے تحت جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔

 باوثوق ذرائع کیجانب سے بتایا گیا کہ اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر قرض کموڈیٹی خریداری کیلئے قرض لیا جا سکے گا، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کی گئی ہے ، سٹینڈرڈ چارٹرڈ سے 1 ارب ڈالر کیلئے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر سورسز کی مد میں قرض لیا جائے گا اور آئی ایم ایف کیساتھ قرض منظوری تک پہنچنے کیلئے ان کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پر قرض لیا جائے گا۔ وزارت خزانہ حکام تینوں بینکوں سے قرض لینے کیلئے رابطے میں ہیں، اس کے علاوہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی خریداری کیلئے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی مو خر ادائیگیوں پر آئل فیسلیٹی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں، وزیرخزانہ نے ایک روز قبل دنیا نیوز سے غیررسمی گفتگو میں بتایا تھا کہ موخر ادائیگیوں پر آئل فیسلیٹی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں بلکہ باہمی معاہدوں کے تحت سرمایہ کاری بھی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں