پاکستان نیوکلیئر سیفٹی کنونشن کے 10ویں جائزہ اجلاس کا صدر منتخب

پاکستان نیوکلیئر سیفٹی کنونشن کے  10ویں جائزہ اجلاس کا صدر منتخب

اسلام آباد(دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سیفٹی کنونشن کے 10ویں جائزہ اجلاس کا صدر منتخب ہو گیا ،دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین فیضان منصور متفقہ صدر منتخب ہوگئے۔

پاکستان کو کنٹری گروپ کی سطح پر وائس چیئرپرسن شپ بھی ملی۔ پاکستان کا انتخاب جوہری تحفظ میں مثالی ریکارڈ اور مہارت پر عالمی برادری کے اعتماد کا عکاس ہے ، اپریل 2026 تک دسویں جائزہ اجلاس کی تکمیل تک صدارت پاکستان کے پاس رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں