تاجر دوست سکیم پر ایف بی آر تاجروں میں ڈیڈلاک برقرار

تاجر دوست سکیم پر ایف بی آر   تاجروں میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ تاجر دوست سکیم پر ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے دونوں فریق اپنے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں تاہم آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے ۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے ان کا مؤقف یہی رہا ہے کہ ویلوایشن ٹیبل کا قانون ختم کرنا ہوگا، اسے تاجر ماننے کیلئے بالکل بھی تیار نہیں۔ ویلوایشن ٹیبل ٹیکس سے کرپشن کی نئی راہ کھلے گی، ہم نے ایف بی آر کو تجویز دی کہ اگر ٹیکس اکٹھا کرنا ہے تو فکسڈ ٹیکس کی طرف جانا ہوگا۔ اشیائے خوردونوش پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے ، ایک صفحے کا اردو گوشوارہ فارم ہو تاکہ تاجر باآسانی فائلر بن جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں