نیب ترامیم کالعدم قراردینے کیخلاف اپیلوں پر آج فیصلہ

نیب ترامیم کالعدم قراردینے کیخلاف اپیلوں پر آج فیصلہ

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب)ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں پر فیصلہ آج 6ستمبر کو سنایا جائے گا، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق فیصلہ صبح ساڑھے 9 بجے سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ فیصلہ سنائے گا،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دور حکومت میں نیب ترامیم منظور کی گئی تھیں، نیب قوانین کے سیکشن 2، 4، 5، 6، 14, 15, 21, 23، 25 اور 26 میں ترامیم کی گئی تھیں،نیب ترامیم کے خلاف بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 ستمبر 2023 کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا،سپریم کورٹ نے 15ستمبر 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دیں،سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دی تھیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیلیں دائر کیں،بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کیس میں دائر اپیلوں پر ذاتی حیثیت میں دلائل دینے کی درخواست دائر کی تھی، سپریم کورٹ نے 10 مئی 2024 کو انٹراکورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا، لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کی اجازت دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں