سانحہ کارساز:ساڑھے 5کروڑ دیت ادا،ایک رشتہ دار کو کمپنی میں ملازمت ،زخمیوں کوبھی ادائیگی :ذرائع
کراچی (خبر ایجنسیاں) مقامی عدالت نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظورکرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ نتاشا کے اہل خانہ نے آمنہ کے اہل خانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کردی۔
رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی۔ جبکہ آمنہ کے کسی رشتہ دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کر دی گئی۔جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا کی جانب سے حلف نامہ بھی تیار کرا یا گیا۔