عدلیہ سے متعلق قانون سازی ، پی پی ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت ،کل ایوان صدرمیں عشائیہ
اسلام آباد(دنیا نیوز)عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کا معاملہ،پیپلزپارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، اتوار کو ایوان صدر میں عشائیہ دیاجائیگا جس میں بیرون ملک مقیم پیپلزپارٹی ارکان کو بھی مدوع کیا گیا ہے ۔
ذرائع کاکہنا ہے ارکان کو جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں، قومی اسمبلی میں آئندہ ہفتے اہم قانون سازی کی منظوری متوقع ہے ۔