چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ :بجلی 1روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی

 چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ :بجلی 1روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (نامہ نگار)نیپرا نے مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی،نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

 نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر،اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی،سال24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی،اس طرح ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82 روپے کا اضافہ ہو گا ۔ نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دی،نیپرا نے اس درخواست پر 28اگست 2024 کو سماعت کی تھی،یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے گا،اس سے قبل جون کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا،اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 93پیسے کی کمی ہو گی،دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں