پشاور، پی ٹی آئی میں اختلافات، اہم رہنماؤں کو جلسے کیلئے مدعو نہیں کیا گیا

پشاور، پی ٹی آئی میں اختلافات، اہم  رہنماؤں کو جلسے کیلئے مدعو نہیں کیا گیا

پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہونے لگے ۔اہم رہنماؤں کو جلسے کیلئے مدعونہیں کیا گیا ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر اور شکیل خان کو صوابی میں پی ٹی آئی اجتماع کے لئے مدعو نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں جلسے سے متعلق وزیراعلی ٰہائوس میں ہو نے والے اجلاس میں بھی دونوں اراکین اسمبلی شریک نہیں تھے ، رکن اسمبلی عاطف خان بھی اجلاس میں شریک نہیں تھے ۔خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے قافلے صوابی میں جمع ہو ناتھے ، صوابی سے وزیراعلیٰ کی قیادت میں قافلہ جلسہ گاہ روانہ ہو ا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے اجتماع سے لاعلم رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں