زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردئیے جن کے مطابق 6 ستمبر کو ختم ہونے و الے ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔