ہماری تجاویز پر آئینی ترمیم آئی تو غور کرینگے :فضل الرحمن
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ہم نے اصلاحات کے حوالے سے جو تجاویز دی ہیں ، اس حوالے سے کوئی نئی چیز آتی ہے تو اس پر غور ہوگا ۔
خیبر پختونخوا میں گورنرراج کی باتیں ہو رہی ہیں تاہم گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں ،خیبر پختونخوا میں حالات اچھے بھی نہیں ہیں مختلف اضلاع میں امن و امان کے حالات اچھے نہیں ۔پارلیمنٹ ہائو س میں انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلی ٰعلی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست بات چیت کے بیان کو جذباتی بات قرار دیتے ہوئے کہا یہ جذباتی باتیں ہیں ، حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی اپنی پارٹی پوزیشن واضح کردی، انہوں نے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے گزشتہ روز اپنا موقف واضح کر دیا تھا۔