سعودیہ سے ادھار تیل کی سہولت جلد فائنل ہو جائیگی: وزیر خزانہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے طے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔
اتوار کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے فنڈز ملنے میں اضافہ ہوگا ،انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سے مو خر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت جلد فائنل ہو جائے گی۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے کمرشل بینک سمیت ذرائع سے مدد لی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے طریقہ کار کے مطابق معاہدے کی منظوری دینا ہوتی ہے ۔