حکومت نااہل اور نکمی :فیصل واوڈا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے وفاقی حکومت کو نااہل اور نکمی قرار دے دیا۔
سینیٹ اجلاس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ دو دن کی ہل چل کے باوجود آئینی ترمیم کیوں نہ ہوسکی؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ نا اہل اور نکموں سے یہی امید کی جا سکتی۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ سیاست کے چمپین آ رہے ہیں، انہوں نے کیا کیا خود ہی پوچھ لیں۔