مخصوص نشستیں،چیف الیکشن کمشنر کو جواب جمع کرانیکاحکم

مخصوص نشستیں،چیف الیکشن کمشنر  کو جواب جمع کرانیکاحکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

 جسٹس راحیل کامران شیخ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر چیف الیکشن کمشنر جواب  جمع کرائیں جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے منیر احمد نے لاہور ہائیکورٹ کودرخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی اور تفصیلی فیصلہ آچکا ہے تاہم تحریک انصاف کو تاحال مخصوص نشستیں نہیں ملیں۔ عدالت فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے ۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مفروضوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے 14 ستمبر کی وضاحت کو چیلنج کر کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں