اسحاق ڈارکی داتا دربارپر فاتحہ خوانی ترقیاتی کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

اسحاق ڈارکی داتا دربارپر فاتحہ خوانی ترقیاتی کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ وسینیٹر اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہررضابخاری نے داتا دربار میں جاری ترقیاتی کاموں پربریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے تعمیراتی کاموں کی رفتارکو مزیدتیز اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثنا اسحاق ڈار کے بھائی خضرحیات ڈار کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجدداتادربارمیں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں