پرویزالٰہی سے رہنما ق لیگ ستارہ جبیں کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شامل

 پرویزالٰہی سے رہنما ق لیگ ستارہ جبیں کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شامل

لاہور(آن لائن)پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی سے ق لیگ کی مرکزی نائب صدر ستارہ جبیں نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پرویزالٰہی نے ستارہ جبیں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس وقت سب سے مقبول لیڈر ہیں، وہ جیل میں رہ کر بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب وہ باعزت بری اور وزیراعظم بن کر دوبارہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں