قائد اعظم یونیورسٹی:دو طلبا گروپوں میں لڑائی، 25سے زائد زخمی

قائد اعظم یونیورسٹی:دو طلبا گروپوں میں لڑائی، 25سے زائد زخمی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، آن لائن) قائد اعظم یونیورسٹی میں گزشتہ رات دو طلبائگروپس کے درمیان شدید تصادم میں 25 سے زائد طلبائزخمی ہوگئے ۔ زخمی طلبا کو پولی کلینک اور پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے 380طلباء کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ کیمپس منیجر ندیم عباس نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ 28 ستمبر کی رات دس بجے ہاسٹل نمبر پانچ کے گارڈ نے فون کرکے بتایاکہ چوک میں لڑائی ہوئی ہے ۔ چیک کرنے پر پتا چلا کہ کچھ سٹوڈنٹس نے مزمل مروت کو کراچی ہٹس والے چوک میں مارا جس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ بعد ازاں سٹوڈنٹس پنجاب کونسل کے چیئرمین رانا حسن کی سربراہی میں ڈنڈے اور آہنی راڈ کے ساتھ ہاسٹل نمبر 7میں جمع ہونا شروع ہوگئے جن کی تعداد 70 سے 80 تھی۔ سٹوڈنٹس چیئرمین اسد طوری اور دیگر ممبران کی زیر قیادت ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے لیس نیو کیفے ٹیریا میں اکٹھے ہوئے جن کی تعداد 3سو کے قریب تھی، اسد طوری نے خطاب کیا اور ہاسٹل سات پر دھاوا بول دیا، تقریباً چالیس منٹ دونوں گروپوں کی لڑائی جاری رہی جس میں پچیس کے قریب طلبا زخمی ہو ئے ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک کسی کوگرفتارنہیں کیاجاسکا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں