محکموں کو 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کرنے کیلئے مراسلہ جاری

 محکموں کو 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کرنے کیلئے مراسلہ جاری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزارت ریلوے میں 32ہزار، وزارت مواصلات میں 16 ہزار، ایف بی آر میں دس ہزار، فیڈرل ڈائریکٹویٹ ایجوکیشن میں 3500 ، ایف آئی اے میں 23 سو سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں ۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 25 وفاقی وزارتوںسمیت 200 سے زیادہ ماتحت محکموں نے 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کرنے کی رپورٹ تاحال نہیں بھجوائی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں اور ماتحت محکموں کو 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کرنے اور رپورٹ جلد بھجوانے کیلئے یاددہانی کامراسلہ جاری کیاہے جن میں وزارت ریلوے ، مواصلات، قومی تعلیم ، قومی صحت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ ایف بی آر شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزارت ریلوے میں 32ہزار اسامیاں خالی ہیں جس کا 60 فیصد 18 ہزار ،وزارت مواصلات کی خالی اسامیوں کا تقریباً 60 فیصد دس ہزار ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کی 18سو، ایف آئی اے کی تیرہ سو اسامیوں کو ختم کرنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں