رائٹ سائزنگ: مزید کئی اداروں کی نجکاری کا پلان تیار

رائٹ سائزنگ: مزید کئی  اداروں کی نجکاری کا پلان تیار

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے مزید کئی اداروں کی نجکاری کا پلان تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت متعدداداروں کی نجکاری کی نشاندہی کی ہے۔

 وزیراعظم نے وزارت نجکاری اور صنعت و پیداوار کو ٹاسک دیدیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سٹون ڈیویلپمنٹ کمپنی اورپاکستان آٹو موبائل کارپوریشن کی نجکاری کی نشاندہی کر لی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کی فہرست میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، کھادی کرافٹس ڈیویلپمنٹ کمپنی، لیدر کرافٹس ڈیویلپمنٹ کمپنی اور مورافیکو انڈسٹریز شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا سدرن پنجاب ایمبر وائڈری انڈسٹری، گوجرانوالہ بزنس سینٹر، پاکستان کیمیکل اینڈ انرجی سیکٹر سکلز ڈیویلپمنٹ کمپنی اور اسپن یارن ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کی بھی نجکاری کا پلان ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی پہلی ترجیح ان اداروں کی نجکاری، دوسرا آپشن ختم کرناہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں