جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے رابطہ ، آج وفود کی ملاقات

جماعت اسلامی کا تحریک انصاف  سے رابطہ ، آج وفود کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف متفقہ حکمت عملی اپنانے کیلئے رابطے تیزکرلئے ،جماعت اسلامی نے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ کر لیا،حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

 حکومت مخالف اتحاد کیلئے پی ٹی آئی سے سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آگئی اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے مابین ملاقات طے ہوگئی ہے ،ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کا وفد آج پی ٹی آئی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کریگا، ملاقات میں سیاسی امور اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی بارے تبادلہ خیال ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں