لاہور میں دھرنا،حافظ نعیم سمیت جماعت اسلامی کی قیادت پر مقدمہ درج

لاہور میں دھرنا،حافظ نعیم  سمیت جماعت اسلامی  کی قیادت پر مقدمہ درج

لاہور (سیاسی نمائندہ )پنجاب پولیس نے لاہور میں بھیکھے وال موڑ پر حق دو عوام کو تحریک کے سلسلہ میں دھرنا دینے پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو پی پی 169 کا امیدوار بنا دیا گیا ،ضیا الدین انصاری، خالد بٹ، لیاقت بلوچ، احمد سلمان بلوچ سمیت 9رہنمائوں کے نام درج ہیں۔ تھانہ اقبال ٹائون کے ایس آئی خالد حسین کی مدعیت میں مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر درج کیاگیا۔ایف آئی آر کے مطابق روڈ بلاک ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ دھرنے میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن شریک نہ تھے وہ اسوقت کراچی میں تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں