باس کا چھٹی دینے سے انکار، خاتون طبیعت ناسازی پر ہلاک

باس کا چھٹی دینے سے انکار، خاتون طبیعت ناسازی پر ہلاک

سموت ساکھون(نیٹ نیوز) 30 سالہ فیکٹری ورکر اس وقت موت کے منہ میں چلی گئیں جب ان کے منیجر نے ان کی بیماری کی چھٹی کی درخواست قبول نہیں کی۔

 تھائی لینڈ کے سموت پراکان صوبے میں مائی نامی ایک الیکٹرانکس پلانٹ میں ملازمہ نے پہلی بار 5 ستمبر سے 9 ستمبر تک میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ چھٹی لی تھی جب ان کی بڑی آنت میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی۔ ڈسچارج ہونے کے بعد، مائی نے مزید دو دن کی چھٹی لی کیونکہ وہ بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں۔ اس کے بعد خاتون نے اپنے منیجر سے ایک اور دن کی بیماری کی چھٹی مانگی، یہ کہتے ہوئے کہ ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے ۔ تاہم ان کے منیجر نے اس بار چھٹی دینے سے انکار کردیا اوروہ کام پرآگئی تاہم تاہم صرف 20 منٹ تک کام کرنے کے بعد وہ زمین پر گر ی اورہسپتال میں دم توڑگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں