8 سالہ بچی کی نایاب گلابی ٹڈے کی تصویر وائرل
لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ کی ایک 8 سالہ ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر جیمی نے ایک نایاب گلابی ٹڈے کی تصویر کھینچ کر ناظرین کو حیران کردیا ہے ۔
ایک انسٹاگرام ویڈیو میں جیمی نے جوش و خروش کے ساتھ اپنی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 1 فیصد لوگ اپنی زندگی میں اس ٹڈے کو دیکھ پاتے ہیں۔وہ بتاتی ہیں کہ ٹڈے کی حیرت انگیز گلابی رنگت کے پیچھے ایک جینیاتی تبدیلی ہے جس کی وجہ سے گلابی رنگت کی زیادہ پیداوار اور کالے رنگ کی کم پیداوار ہوتی ہے ۔جیمی نے کیپشن میں لکھا، ‘واہ مجھے ابھی ایک گلابی ٹڈا ملا ہے ۔ بہت کم لوگ اسے اپنی زندگی میں دیکھ پاتے ہیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اسے دیکھ لیا۔سوشل میڈیاپرایک صارف نے لکھا کہ بچوں کو ایسا ہی دکھانا چاہیے ۔ بچے اپنے ارد گرد کی دنیا کے بارے میں متاثر اور متجسس ہوتے ہیں۔